ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این پی اے کی مارسے پریشان بینک، 7.34لاکھ کروڑ پہنچا این پی اے

این پی اے کی مارسے پریشان بینک، 7.34لاکھ کروڑ پہنچا این پی اے

Tue, 26 Dec 2017 11:53:47    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک طرف مودی حکومت بینکوں کو برا بیڈ لون(این پی اے) کے جال سے ابھارنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔وہیں بینکوں کا این پی اے مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ستمبر 2017کو ختم ہوئی سہ ماہی میں سرکاری بینکوں کا این پی اے 7.34لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔اس کے لئے کارپوریٹ نجی بینکوں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ دوسری طرف سرکاری بینکوں کے مقابلے میں نجی بینکوں کا این پی اے کافی کم ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نجی بینکوں کا این پی اے 30 ستمبر تک 1.03 لاکھ کروڑ روپے تھا۔وزارت خزانہ نے آر بی آئی ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ 30 ستمبر کو ختم ہوئی سہ ماہی تک سرکاری بینکوں کی کل بیڈ لون 7,33,974 کروڑ روپے ہے۔وہیں نجی بینک اس معاملے میں سرکاری بینکوں سے بہت بہتر حالت میں ہیں۔ان کا کل این پی اے 1,02,808کروڑ روپے ہے۔بڑے سرکاری بینکوں کی بات کریں، تو ہندوستانی اسٹیٹ بینک پر سب سے زیادہ بیڈ لون کا بوجھ ہے۔ایس بی آئی کا این پی اے 1.86 لاکھ کروڑ روپے ہے۔دوسرے نمبر پر پنجاب نیشنل بینک ہے۔پی این بی کا این پی اے 57,630کروڑ روپے ہے۔اس کے بعد بینک آف انڈیا(49,307 کروڑ)، بینک آف بڑودہ46,307 کروڑ روپے)، کینرا بینک 39,164 کروڑ) اور یونین بینک آف انڈیا 38,286 کروڑ) شامل ہیں۔


Share: